جب وہ بُت ہمکلام ہوتا ہے |
دل و دیں کا پیام ہوتا ہے |
اُن سے ہوتا ہے سامنا جس دن |
دور ہی سے سلام ہوتا ہے |
دل کو روکو کہ چشمِ گریاں کو |
ایک ہی خوب کام ہوتا ہے |
آپ ہیں اور مجمعِ اغیار |
روز دربارِ عام ہوتا ہے |
زیست سے تنگ ہیں نہ چھیڑ ہمیں |
دیکھ غصہ حرام ہوتا ہے |
لیجے موسیٰ سے لن ترانی کے |
اب تو ہم سے کلام ہوتا ہے |
داغ کا نام سُن کے وہ بولے |
آدمی کا یہ نام ہوتا ہے |
بحر
خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع
فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن |
||
خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع
فَعِلاتن مفاعِلن فِعْلن |
||
خفیف مسدس مخبون محذوف
فاعِلاتن مفاعِلن فَعِلن |
||
خفیف مسدس مخبون محذوف
فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات