کہاں کے نام و نسب علم کیا فضیلت کیا |
جہانِ رزق میں توقیرِ اہلِ حاجت کیا |
شِکم کی آگ لئے پھر رہی ہے شہر بہ شہر |
سگِ زمانہ ہیں ہم کیا ہماری ہجرت کیا |
دمشقِ مصلحت و کوفۂ نفاق کے بیچ |
فغانِ قافلۂ بے نوا کی قیمت کیا |
مآلِ عزتَ ساداتِ عشق دیکھ کے ہم |
بدل گئے تو بدلنے پہ اتنی حیرت کیا |
فروغِ صنعتِ قد آوری کا موسم ہے |
سبک ہوئے پہ بھی نکلا ہے قد و قامت کیا |
بحر
مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فِعْلن |
||
مجتث مثمن مخبون محذوف
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات