غزل
محبت اِک حکایت ہے
محبت اِک حقیقت ہے
محبت ہے تو رحمت ہے
محبت خوب صورت ہے
ہوس سے پاک و پاکیزە
محبت ہی محبت ہے
کشش جس کی نہ کم ہو گی
محبت ہی وہ زینت ہے
ملائک کی طرح فطراً
محبت نیک طینت ہے
محبت کے خریدارو
محبت بیش قیمت ہے
رگوں میں خون گرمائے
محبت کی یہ فطرت ہے
خوشی سے جاں لٹا دینا
محبت کی روایت ہے
خدا ملتا ہے کب لیکن
محبت ایک صورت ہے
اگر سمجھو تو کعبہ بھی
محبت کی علامت ہے
ولی کر دے جو انساں کو
محبت وە ریاضت ہے
حصارِ ذات سے باہر
محبت ہی محبت ہے
ازل سے تا ابد قائم
محبت کی روایت ہے
محبت فاتحِ عالم
محبت میں وہ طاقت ہے
ادھورہ ہر کوئی جِس بِن
محبت ہی وہ نعمت ہے
یہ ہر دکھ کا مداوە ہے
محبت تو شفاعت ہے
صباحت کا حسیں ہر پَل
محبت کی بدولت ہے
شہاب احمد مرے دل پر
محبت کی حکومت ہے
شہاب احمد
۱۰ مئی ۲۰۲۳

0
88