ہر روز مجھ کو اک نئی تصویر چاہیے |
تسکینِ دل کے واسطے تحریر چاہیے |
جو الف لام میم کے معنی بتا سکے |
ایسے امام کی لکھی تفسیر چاہیے |
نادِ علی ضروری ہے ہر فتح کے لیے |
تقدیر ساتھ بھی ہو تو تدبیر چاہیے |
تیرے جو پاس بیٹھے وہ تیرا ہو جائے گا |
باتوں میں سحر لفظوں میں تاثیر چاہیے |
سردارِ انبیاء کی رضا کے سوا ہمیں |
دولت نہ مال و زر نہ ہی جاگیر چاہیے |
معلومات