ربیع الاول تمام خلقت نثار تیری چہل پہل پر
زمانے بھر کی ہر اک مسرت نثار تیری چہل پہل پر
ربیع الاول کا چاند نکلا ، خوشی کا ہر سمت ہے اجالا
شمیمِ زلفِ عروسِ طلعت نثار تیری چہل پہل پر
خداے واحد کا نام لینا ، جہاں تھا جرمِ عظیم ٹھہرا
جمادیا تو نے نقشِ وحدت نثار تیری چہل پہل پر
تمام نبیوں نے دی بشارت کہ آنے والے ہیں جانِ رحمت
شَرَف کے گوہر ہر اک فضیلت نثار تیری چہل پہل پر
یہ تیری آمد کا دبدبہ تھا ، تمام بت اوندھے منہ گرے تھے
نہ کیوں ہو ہر ایک شان و شوکت نثار تیری چہل پہل پر
گھروں کو اپنے سجائیں گے ہم ، خدا سے انعام پائیں گے ہم
کریں گے اپنی عزیز دولت نثار تیری چہل پہل پر
مسرتوں کے پرند چہکیں ، خوشی کے نغمات ہر سو گائیں
کرے مشاہد بھی ذوقِ مدحت نثار تیری چہل پہل پر

0
169