رہی ہے لبوں پر سدا یہ دعا
کہ در پر بلائیں مجھے مصطفیٰ
دکھائیں گے روضہ نبی جی تمہیں
ہمیشہ ہے دل نے مجھے یہ کہا
میں نامے سے اپنے زیاں کار ہوں
شہے دوسریٰ دیں مجھے آسرا
کسی غیر کا در غرض میں نہیں
نبی کے گدا ہیں یہ دنیا کے شاہ
ملا جن کے در سے خلق کو خدا
احد ہے جو واحد سخی کبریا
سجا کر اسی نے حسیں کائنات
ہے دی تحفہ تجھ کو رسولِ الہ
ہے ممنون تیرا وجودِ خلق
تجھے رب نے سب کچھ عطا کر دیا
ہے کوثر خدا سے ملا آپ کو
تجھی سے ہے مومن کو قبلہ ملا
کرم ہو سدا ہر حزیں پر شہا
ہے محمود کرتا نبی جی صدا

39