میں سائل ہوں آپ کے در کا مجھ پر کر دو نظر کرم
آپ ہی تو لجپال ہیں میرے جگ میں رکھنا میرا بھرم
محشر میں ہر غم کا مارا ڈھونڈے گا بس تیرا سہا را
رحمت کی وہ خبریں سنا کر ہم کو کریں گے خوش و خرم
آپ کے جسم کی برکت سے ہم رب کے غضب سے بچے ہوئے ہیں
الله کا احسان ہے ہم پر آپ کی صورت میں پیہم
آپ کی خاطر آپ کے رب نے نبیوں سے اک وعدہ لیا تھا
ان کی نصرت فرض ہے تم پر تھامنا ان کا دست کرم
آقا کی تو صیف میں رہنا نعتیں ان کی ہر دم کہنا
ڈرنا مت اے عتیق کسی سے پختہ رکھنا اپنا عزم

60