شاطروں کی دنیا ہے، راہِ حق میں لڑتے ہو
دوغلے منافق ہیں، کیوں نہ ان سے ڈرتے ہو؟
پوچھ کر وہ مجھ سے یہ، خود ہے سہم کے بیٹھی
ظالموں کی دنیا میں وہ بہن ہے وہ بیٹی
آستیں کے سانپوں سے لڑنے کا سلیقہ تھا
کیا بتاؤں اب اس کو، تجھ سے ہی تو سیکھا تھا
مجھ کو مان تھا اس پر حق پہ ہے وہ لڑتی ہے
اب سمجھ میں آیا وہ بھائیوں سے ڈرتی ہے
بھائی بھی وہ ایسے جو بھائی مار دیتے ہیں
بس اسی لیئے حآلی بھائی ان کو کہتے ہیں

0
3