| کتنا حسیں نبی کا یہ آستان ہے |
| روشن ضمیر جس سے روحِ جہان ہے |
| ملا ہے گھونسلہ جو شہرِ حبیب میں |
| برتر حسیں محل سے یہ آشیان ہے |
| الطاف بٹ رہے ہیں بابِ رسول پر |
| مظہر جو فیض کا ہے وہ مہر بان ہے |
| رحمت جو عالمیں کی عالی جناب ہیں |
| انہی کے نغمے گاتا یہ آسمان ہے |
| ہے ذات اُن کی بالا ادراکِ خرد سے |
| قرآن ہی نبی کے شایانِ شان ہے |
| توصیفِ مصطفیٰ ہے قرآنِ کبریا |
| سردارِ انبیا جو شاہِ زمان ہے |
| محمود لاکھ پردے حسنِ حضور پر |
| واحد خدا ہی جانے جو اُن کی آن ہے |
معلومات