محو حیرت ہے ابھی تک یہ زمانہ زینبؑ
کام نبیوں کا تھا جو کر کے دکھایا زینبؑ
ثانیئ حیدرؑ کرار ہیں عباس ؑجری
سارے عالم میں وقت ثانیئ زہراؐ زینبؑ
کربلا میں جو ہوئی دین کی خاطر روشن
ہیں اسی شمع شہادت کا اجالا زینبؑ
جیسے عباسؑ تمنا ہیں دل حیدرؑ کی
ہیں دل فاطمہ زہراؐ کی تمنا زینبؑ
بنت زہراؑ و علیؑ آپ کی ہمت کو سلام
جلتے خیموں سے ہے عابدؑ کو نکالا کہنا
صبر و ایثار و وفا ہمت و ہیبت، نصرت
ایک ہی لفظ میں ہے سب کا خلاصہ زینبؑ
کر گئے تھے جو سکینہؑ کو حوالے شبیرؑ
اس لیے شام میں ہے آپ کا روضہ زینبؑ

0
14