یہ زرد چہرہ چھلکتی آنکھیں |
اداس کیوں ہیں چمکتی آنکھیں |
کئی دنوں سے یہ جاگتی ہیں |
کسی کے غم میں برستی آنکھیں |
سنو محبت ہے روگ دل کا |
بتا رہی ہیں تڑپتی آنکھیں |
ہماری قسمت لکھی ہے رب نے |
فراقِ جاناں ترستی آنکھیں |
سسک سسک کے سنا رہی ہیں |
فسانہ غم کا سسکتی آنکھیں |
کہاں چھپاؤ گے تم یہ آخر |
لبوں پہ نالے سلگتی آنکھیں |
تمہارے رستے میں کب سے ساغر |
بھٹک رہی ہیں بھٹکتی آنکھیں |
معلومات