| یہ سوگ ہے حسینؓ کا علی کے دل کے چین کا |
| رگوں میں بس گیا ہے جو یہ عشق ہے حسین کا |
| جو روشنی میں ڈھل گیا ستونِ دین بن گیا |
| یہ ذکر ہے حسینؓ کا علی کی آلِ زین کا |
| سوار تھا جو بخت پر متینِ دینِ تخت پر |
| یہ روپ ہے حسینؓ کا علی کے نورِ عین کا |
| جو ماتمی لباس میں تڑپ رہا ہے دل مرا |
| یہ روگ ہے حسینؓ کا اثر ہے دل کے بین کا |
| یہ آسمانِ دل پہ جو غبار ہے صداؤں کا |
| یہ داغ ہے حسینؓ کا علی کی صبح و رین کا |
| جو سجدے کو عظیم تر بنا گیا کٹا کے سر |
| وہ سجدہ ہے حسین کا علی کے نازِ نین کا |
معلومات