آؤ دیکھیں پیار کے، رنگ کوئے یار میں
اڑ گئے اغیار کے، رنگ کوئے یار میں
خوب لمحے تھے وہی، ساتھ اس کے جو کٹے
بکھرے تھے دیدار کے، رنگ کوئے یار میں
حسن کے انداز بھی، عشق کے اطوار بھی
ہیں وہی ہر بار کے، رنگ کوئے یار میں
اک سہانا خواب تھا اپنا ماضی دیکھنا
ہیں انھی ادوار کے رنگ کوئے یار میں
یاد کے موتی ہیں وہ، اور بہت انمول ہیں
چاہت و اظہار کے رنگ کوئے یار میں
عادل ریاض کینیڈین

0
7