عید کا دن آ رہا ہے ہو خوشی کا اِہتِمام
ساتھ اپنے لا رہا ہے وہ خوشی کا اک پیام
خوشنما رونق ہے ہر سو مسکراتا ہے چمن
عید تو دل سےمنائیں مل کے سب اہلِ وطن
ہر طرف سے لا رہا ہے بس محبت کا پیام
عید کا دن آ رہا ہے ہو خوشی کا اہتمام
ساتھ اپنے لا رہا ہے وہ خوشی کا اک پیام
عید لےکر آرہی ہے ساتھ اپنے ہرخوشی
عید کا تحفہ مبارک ہو سبھی کو  ہر گھڑی
لےکے رمضاں جا رہا ہے برکتوں کا یہ نظام
عید کا دن آ رہا ہے ہو خوشی کا اہتمام
ساتھ اپنے لا رہا ہے وہ خوشی کا اک پیام
دشمنی دل سے مٹا کر سب کریں بس دوستی
نفرتیں دل سے مٹا کر سب منائیں ہر خوشی
وقت یہ جو مل رہا ہے غم بھلا دیں ہاں تمام
عید کا دن آ رہا ہے ہو خوشی کا اہتمام
ساتھ اپنے لا رہا ہے وہ خوشی کا اک پیام
روزہ داروں کو ملے گا اُن کے روزوں کا ثمر
ہر مسلماں تو  لگائے  نیکیوں کا اک شجر
بعد رمضاں آرہا ہے دن خوشی کا سب کے نام
یاد تم ریان کو رکھنا  دعا میں ہر گھڑی
ہاں منور کو بھی دینا بس دعائیں تم سبھی
عید کا دن آرہا ہے ہو خوشی کا اِزْدِحام

12