تری دسترس سے باہر،نہیں کوئی بھی نہیں ہے
کہیں کوئی تجھ سے بڑھ کر ،نہیں کوئی بھی نہیں ہے
تو غفور تو ہی رافع تو وکیل تو ہی واسع
نہیں کو ئی تجھ سے بہتر ،نہیں کوئی بھی نہیں ہے
تو نہیں کہاں کہاں پر، تو محیط ہر جہاں پر
کوئی اور تیرا ہم سر ، نہیں کوئی بھی نہیں ہے
تو ہی نور تو اجالا، تو نہیں تو سب ہے کالا
تری طرح سے منوّر  ، ،نہیں کوئی بھی نہیں ہے
تو بصیر تو قوی ہے تو متین تو ولی ہے
کو ئی اور تجھ سے برتر ، ،نہیں کوئی بھی نہیں ہے
تو ہی ربِّ دو جہاں ہے ترے پاس ہی اماں ہے
ترے جیسا شاہ و اکبر  ،نہیں کوئی بھی نہیں ہے
تو رحیم تو ہی مومن، تو عزیز تو  مُہیمِن
کوئی اور المصوَر  ، ،نہیں کوئی بھی نہیں ہے

0
38