حضرتِ آدم بتا یہ عقل لے کر کیا کیا |
ابنِ آدم کو بھگتنی پڑ رہی ہے اب سزا |
ہم بھی اب باغِ عدن کی سیر کرتے رات دن |
کیا صحیح اور کیا غلط اس بات سے کیا فائدا |
تو بھی تو معصوم تھا شیطان کی دیکھو ادا |
اس نے گر دانہ رکھا ہوتا تمہارے ہاتھ پر |
اس کے کہنے پر نہ کھاتا قسم اب تو یہ اٹھا |
اس نے حوا کی مدد سے کام ایسا کیوں کیا |
بیٹیاں حوا کی اب بدنام ہو کر رہ گئیں |
ابنِ آدم رات دن الزام دیتے ہیں انہیں |
کامیاب ابلیس شیطانی عمل میں یوں ہوا |
معلومات