وہ جس کا نام زمانے میں یار غیرت ہے
دکھائی دیتی نہیں ہے کہیں بھی حیرت ہے
ہمارے خون سے چلتی ہے راج دھانی بھی
ہمارے خون کی پوچھو نہ کتنی قیمت ہے
مرے عزیز مرے ہم نوا مرے محسن
یقین کر مجھے تجھ سے بڑی محبت ہے
کرم خدا کا کہ انساں جدید دور میں ہے
گئے زمانے سے اب تو بڑی سہولت ہے
لڑائی ہندو مسلماں میں ہو نہیں ورنہ
یہ ساری آگ لگاتی تو یہ سیاست ہے
رہا کیے گئے ظالم ہیں قید میں مظلوم
یہی ہے عدل تمہارا یہی عدالت ہے

0
4