نبی کی الفت ہمارے دل میں بسی ہوئی ہے بسی رہے گی
جبیں ہماری نبی کے در پر جھکی ہوئی ہے جھکی رہے گی
ہمارے ماں باپ نے دلوں میں جو اُنﷺ کی الفت کا بیج بویا
کلی محبت کی دل میں اب تک کھلی ہوئی ہے کھلی رہے گی
ہماری نسلیں بھی گنگنائیں ترانہ عشقِ رسولِ اکرم
رسولِ اکرم سے لو ہماری لگی ہوئی ہے لگی رہے گی
ازل سے جاری ہے ذکر انﷺ کا بلند تر ہو رہا ہے ہر دم
یہ دھوم ان کے ذکر کی ہر دم مچی ہوئی ہے مچی رہے گی
ہے انﷺ کے دم سے عروج سارا خدا نے بخشی ہے انﷺ کو رفعت
کہ انﷺ کے آگے بلندی ساری جھکی ہوئی ہے جھکی رہے گی
نظام سارا خدا نے بے شک انہیں کی خاطر بنا رکھا ہے
یہ بزمِ ہستی نبی کا صدقہ سجھی ہوئی ہے سجھی رہے گی
زہے مقدر عتیق تجھ کو نبی کی امت میں بھیجا رب نے
نبی کا صدقہ ہی بات میری بنی ہوئی ہے بنی رہے گی

0
18