| اے سخی کچھ کرم ادھر بھی ہو |
| کچھ تو لائک صنم ادھر بھی ہو |
| صنفِ نازک نہیں ہوں میں گرچہ |
| شیئر اک کم سے کم ادھر بھی ہو |
| وقت لگتا ہے کچھ بھی اس میں کیا |
| ایک دو محترم ادھر بھی ہو |
| داد دینی نہیں تو گالی دے |
| کچھ تو مشقِ ستم ادھر بھی ہو |
| سب کو پرموٹ کر رہے تم جو |
| آج نوکِ قلم ادھر بھی ہو |
| فیک آئی ڈی گھڑ لوں میں بھی کیا |
| کچھ توجہ بہم ادھر بھی ہو |
معلومات