| گڑیا پٹولے کھیلتے بچے کتنی جلدی جوان ہوئے |
| دیکھتے دیکھتے امی ابو اس گھر کے مہمان ہوئے |
| کون رہا ہے دنیا میں بس یادیں ہی رہ جاتی ہیں |
| ہنستے بستے کتنے گھر تھے جو پل میں ویران ہوئے |
| بیتنے والا ہر اک لمحہ ماضی میں کھو جاتا ہے |
| شہر یہاں آباد تھے کتنے، اور کتنے سنسان ہوئے |
| لوگ وہی جو دھڑکن بن کر دل میں دھک دھک کرتے تھے |
| اتر گئے وہ یاد سے کیسے ہم خود بھی حیران ہوئے |
| اللہ حافظ سب کو اک دن ہونا ہے اس دنیا سے |
| نام امر ہے ان کا امن کی خاطر جو قربان ہوئے |
معلومات