کیوں خوابوں کے جال بُنیں |
اک مدت سے سوچ رہا ہوں |
تم سے دل کی بات کہوں |
اپنے پاس بٹھا کر تم کو |
چاہت کا اظہار کروں |
کاش کوئی ان سونے والے |
جذیوں کو بیدار کرے |
بانہوں میں پھر ڈال کے بانہیں |
حد سے بڑھ کر پیار کرے |
پل دو پل کی خاطر آ کر |
پیار کے گیت سُنا جاؤ |
شبنم کی صورت میں میرے |
من کی پیاس بجھا جاؤ |
جان نچھاور کر دوں گا میں |
گر تو مجھ کو مل جاۓ |
میرے دل کا غنچہ غنچہ |
ساتھ خوشی کے کھل جائے |
جب تک تیرے گرد رہیں گے |
پہرے ان دیواروں کے |
تب تک دیکھ نہیں سکتی تو |
جلوے باغ بہاروں کے |
آ تجھ کو آغوش میں لے کر |
جان سے زیادہ پیار کروں |
ابھریں جو الفاظ بدن پر |
ان سب کا مفہوم پڑھوں |
لیکن ایسا نا ممکن ہے |
کوئی ایسی رات ملے |
اک انمول نفیس بدن کے |
جذبوں کی سوغات ملے |
تیرے گھر میں آؤں کیسے |
تہمت سے ڈر لگتا ہے |
تیرے گھر میں روز میں آؤں |
ویسے تو جی کرتا ہے |
پھولوں کی خواہش میں کب تک |
نفرت کے یہ خار چنیں |
ہم اک ٹھوس حقیقت ہو کر |
کیوں خوابوں کے جال بنیں |
معلومات