| من کی بستی کو بسانے میں بہت دیر لگی |
| اپنی ہی ذات میں آنے میں بہت دیر لگی |
| میری آنکھوں پہ جو پٹی تھی لگائی اس نے |
| اسی پٹی کو ہٹانے میں بہت دیر لگی |
| میری نظروں میں سمائے تھے جو منظر سارے |
| ان نظاروں کو بھلانے میں بہت دیر لگی |
| میرے اپنوں نے بچھائے تھے جو کانٹے یارو |
| ان ہی کانٹوں کو ہٹانے میں بہت دیر لگی |
| مجھ کو بچپن سے جو افکار سکھائے سبھی نے |
| وہی افکار بھلانے میں بہت دیر لگی |
| خود سے روٹھا ہوا رہتا تھا میں ہر دم گم سم |
| اپنے ہی من کو منانے میں بہت دیر لگی |
| ایسی کشتی جو بھنور ہی کی طرف دار رہی |
| ایسی کشتی کو جلانے میں بہت دیر لگی |
| شعر اوروں کے کیے یاد تھے کافی میں نے |
| اک غزل اپنی بنانے میں بہت دیر لگی |
| GMKHAN |
معلومات