| مزاحیہ غزل |
| آپ کے واسطے لانے تھے پکوڑے ہم نے |
| کھا لئے خود ہی زرا سے بھی نہ چھوڑے ہم نے |
| گرمی میں خوب بھگایا اسے اور پھر صاحب |
| باغ سے چوری کے امرود بھی توڑے ہم نے |
| آج تو خوش ہوا انگریز پی کے دیسی سوپ |
| ڈالے تھے شوربے میں کیڑے مکوڑے ہم نے |
| الٹا لٹکانے لگے تھے وہ ہمیں چھت سے یار |
| کان تو پکڑے ہی تھے ہاتھ بھی جوڑے ہم نے |
| دیکھا جو مجھ کو سحر مسکرا کے وہ بولے |
| تیرے جیسے بڑے دیکھے ہیں بھگوڑے ہم نے |
| شاعر زاہد سحر |
معلومات