مدینہ ہے منزل حزیں کی ستارو
درودوں کے گجرے بناؤ بہارو
مدینہ نبی ہے نگینہ دہر کا
جگہ ہے سکوں کی سنیں میرے یارو
مدینے سے آتے کرم کے ہیں باراں
لئے داماں خالی چلو غم کے مارو
ہیں طالع جہاں کے سنورتے اسی جا
محبت میں آقا کو دل سے پکارو
ہے مسجد نبی میں حسیں روضہ اُن کا
یہ دیکھیں گے جا کر چلیں دلفگارو
سدا بانٹیں نعمت نبی میرے داتا
محبت کے موتی چنیں جاں نثارو
اے محمود قسمت! گدائے نبی ہو
بھرے گا یہ کاسہ سخی کو پکارو

0
3