( بزم یاران سخن کے زیر اہتمام منعقد مشاعرے پر خراج تحسین )
سجی ہے "بزمِ یارانِ سخن" یارو  بہت عمدہ
بہاروں نے ہے مہکایا چمن یارو بہت عمدہ
ضیاءرحمن صدّیقی ہیں ناظم بزمِ یاراں کے
نظامت سے رکھیں سب کو مگن یارو بہت عمدہ
ملایا بزمِ یاراں نے سبھی شعراءکو محفل میں
پرانے دوستوں کا ہے ملن یارو بہت عمدہ
یہاں شعر و سخن کے سامری مسحور کر دیں گے
یہاں فنکار دکھلائیں گے فن یارو بہت عمدہ
بھلا کر فکرِ دوراں تم بتالو چین کے کچھ پل
یہاں اُترے گی دن بھر کی تھکن یارو بہت عمدہ
ملی ہے بزمِ یاراں میں بہت پُر لطف بریانی
خدا بخشے مزے کا تھا چکن یارو بہت عمدہ
کھل اٹھے"بزمِ یارانِ سخن" مثلِ چمن یارو
سنائے جب سحاب اپنا سخن یارو بہت عمدہ

14