| تری نگاہ میں پنہاں کوئی جہاں دیکھا |
| ترے جمال میں قدرت کا اک نشاں دیکھا |
| ترے خیال سے روشن ہے بزمِ جاں میری |
| ترے فراق میں بھی وصل کا سماں دیکھا |
| میں اپنے آپ سے باہر ہوا تو مجھ پہ کھُلا |
| ہے در پہ تیرے ہی محفوظ سائباں دیکھا |
| حجابِ ذات اٹھا تو عجب طلسم کھلا |
| ہر ایک ذرّے میں اک جلوۂ نہاں دیکھا |
| نہ جانے کتنے ہی سجدے کیے تھے میں نے مگر |
| ترے جو عشق میں ڈوبا تجھے عیاں دیکھا |
| وہ ایک لمحۂ دیدار کیا میسر تھا |
| تمام عمر کا حاصل وہی سماں دیکھا |
| خرد نے لاکھ بچھائے تھے فلسفے لیکن |
| جنوں کی راہ میں منزل کا اک نشاں دیکھا |
| یہ عشقِ ذات بھی کیا شے ہے اے دلِ مضطر |
| کہ زخم کھایا تو مرہم کو مہرباں دیکھا |
| سفیرِ راہِ محبّت ہوا ہوں پھر طارِق |
| جہاں وہ مجھ کو ملا اپنا ہی مکاں دیکھا |
معلومات