| گالی پر بھی دعائیں دوں گا میں |
| صبر ہر ظلم پر کروں گا میں |
| مصطفی کا غلام ہوں ادنی |
| راہِ ایماں میں جان دوں گا میں |
| سر کو تسلیمِ خم کِیا میں نے |
| رب کی مرضی میں خوش رہوں گا میں |
| دل کی سرگوشیاں جو سنتا ہے |
| اس خدا پر یقیں رکھوں گا میں |
| امن کا پھول بن کے دنیا میں |
| خوشبوئیں بانٹتا پھروں گا میں |
| مثل اصحاب، حق کی خاطر تو |
| ہنس کے ہر اک ستم سہوں کا میں |
معلومات