شبِ اسری کو عرش پہ جانے والے |
اے آنکھوں سے دیدِ خدا پانے والے |
گدا کی مرادوں کو بر لانے والے |
"چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے |
مرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے" |
تیرے روضے پہ آؤں میری ہے حسرت |
مدینے میں تیری سنا |
بنا دو مرے مصطفی کوئی صورت |
"برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت |
بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے" |
بنایا تیرا خلق رب نے ہے عمدہ |
تجھے کہتا بدکار نجدی ہے مردہ |
جو زندہ نہ مانے تمہیں دل وہ مردہ |
"تو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ |
مِرے چشمِ عالم سے چھپ جانے والے" |
سدا ذکر ان کا نرالا رہے گا |
چمن انکی بو مہکتا رہے گا |
لبوں پہ سدا نامِ والا رہے گا |
"رہے گا یوں ہی انکا چرچا رہے گا |
پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے” |
ترا نام سن کر وہ نجدی بھڑکیں |
ندا یا رسولِ خدا پر وہ گرجیں |
تری نعت سن کر وہ عاجز سے جھگڑیں |
"تِرا کھائیں تیرے غُلاموں سے اُلجھیں |
ہیں مُنکِر عجب کھانے غُرّانے والے” |
معلومات