ہمیں دسمبر کی لت لگا کر وہ جاچکا ہے |
گزرنے والا، گزر رہا تھا، گزر گیا ہے |
میں کیسے اس کو بتاؤں گا کہ محبتوں میں |
میں ایک دستار سوچتا ہوں تو کیا برا ہے؟ |
جو تین رستے تھے تینوں اک دن میں سر کئے ہیں |
کہاں ملے گا؟ کہاں ملا تھا؟ تمہیں ملا ہے؟ |
میں اپنی باتوں کو اپنی یادوں میں ڈھونڈتا ہوں |
یہ شاعری میں جو کہہ دیا ہے، سو کہہ دیا ہے |
یہ عشق تکمیل کر لیا ہے تو کیا صلہ ہے |
خسارہ اس میں جو رکھ دیا ہے تو کیوں رکھا ہے؟ |
وہ میرے کہنے پہ آج میری گلی میں آیا |
اسے بتایا تھا کوئی بسمل ہے مر گیا ہے |
معلومات