| صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم |
| لحد میں اہل ایماں کب بھلا غمگین ہوتے ہیں |
| سنا ہے اُن کی تسکیں کو وہاں یاسین ہوتے ہیں |
| خدایا نام لکھ دینا ہمارا ایسے لوگوں میں |
| جو سرکارِ مدینہ کے نگر تدفین ہوتے ہیں |
| اے زائر پہلے لازم ہے، مدینہ سے اُدھر جانا |
| جہاں آداب جانے کے وہاں تلقین ہوتے ہیں |
| میں خدامِ درِ اقدس کو آنکھیں سونپ آؤں گا |
| وہ رستوں میں لگا دیں گے کہ جب تزئین ہوتے ہیں |
معلومات