ہمارے عشق میں اپنی خوشی خراب نہ کر |
اک انتظار میں یہ زندگی خراب نہ کر |
ابھی دکھے ہیں سبھی درد اس کی آنکھوں میں |
ورق پہ اتری یہ صورت ابھی خراب نہ کر |
تجھے لکھا نہیں مالک نے میری قسمت میں |
تو آ کے خواب میں عادت مری خراب نہ کر |
وہ میرا عشق ہے اور عشق بھی ادھورا سا |
خیال غیر مری عاشقی خراب نہ کر |
دکھا جو دشت جنوں میں سراب کی صورت |
اسے ہی تکنے دے دیوانگی خراب نہ کر |
ردائے یاس میں پیوند ہیں اُمیدوں کے |
ہوائے شوخ ادا اوڑھنی خراب نہ کر |
معلومات