جس در کی ہر زباں پر نغمہ سرائی آئی |
میرے نصیب میں اس در کی گدائی آئی |
مشہور دو جہاں میں جود و سخا تیری ہے |
تجھ سے ہی مانگنے ہے ساری خُدائی آئی |
جس نے جھکایا ہے سر اپنا نبی کے در پر |
قسمت میں اس کے عالم کی بھلائی آئی |
جو منگتا بن کےبیٹھا آکر ہے در پہ تیرے |
اس کو نہ رحمتِ رب سے پھر جدائی آئی |
جب نام تیرا لب پر میرے ہے آ گیا،تو |
میری طرف خوشی بھی سر کو جھکائی آئی |
عاجز کو ناز اپنی قسمت پہ ہے اے مولی |
قسمت میں اس کے تیری نغمہ سرائی آئی |
معلومات