حبِ سرکارﷺ دل میں بسا لیجئے
سنتوں کو گلے سے لگا لیجئے
زندگی فاطمہؓ سی بنا لیجئے
میری بہنوں سروں پر ردا لیجئے
نور ہی نور سینوں میں بھر جائے گا
ذکرِ حق سے دلوں کو سجا لیجئے
کرکے مسمار دل سے بتوں کو جناب
"اپنے مولی کو دل میں بسا لیجئے"
کیجئے آہ و زاری تہجد میں آپ
اپنے خالق کو رو کر منا لیجئے
ہر گھڑی ہو لبوں پر درود و سلام
مشغلہ اس کو اپنا بنا لیجئے
دوستو! آج پڑھ پڑھ کے صلی علی
بزمِ مشقِ سخن کو سجا لیجئے
کوئی مومن اگر تم سے روٹھے کبھی
اس کو حسانؔ ہنس کر منا لیجئے

8