چلو بے خبر ہم ہو گئے تیرے نام سے
چلو اجنبی ہم ہو گئے سرِ عام سے
چلو عشق کے بازار سے کرتے ہیں کوچ
چلو گِر گئے تیرے لیے اِس مُقام سے
چلو مرنا چھوڑا ہم نے تیرے جمال پے
چلو توبہ کرتے ہیں حسن کے مہ جام سے
چلو چھوڑتے ہیں خواب بننا کچھ اس طرح
چلو چھوڑتے ہیں سونا ہر شب آرام سے
چلو ملنا چھوڑا تجھ کو پھر سرِ راہ میں
چلو چھوڑ دی تیری رہ تکنا یاں شام سے

0
133