| بے نیازی کی نظر ہے فاصلہ |
| کتنا ظالم بے خبر ہے فاصلہ |
| کارواں میں کون تھے اور کیا ہوئے |
| رہ گیا جو ہم سفر ہے فاصلہ |
| رہبروں اور رہزنوں کے درمیاں |
| ہر طرف ہی منتشر ہے فاصلہ |
| جانچنے کو چودہ صدیوں کا سفر |
| لوٹنے کو اک نظر ہے فاصلہ |
| ہیں زمیں سے دور انجم آپ بھی |
| کیا بلندی کا ثمر ہے فاصلہ |
معلومات