غیر از حضوری ، دیں فروشی ، فرقہ واریت
اسلامیوں کو دہر میں اور کیا ہے مشغلہ
سب اپنی اپنی جیت میں مصروفِ جشن ہیں
غزہ ہے اب بھی قوم کا پیچیدہ مسئلہ
ایرانیوں سے مردِ مسلماں کو کیا ہو رنج
ترک و عرب ہیں آج جو محرومِ حوصلہ
ملت فروش ، پیرِ حرم سے ہو کیا امید
پابندِ دیر و اہل کلیسا سے کیا گلہ
اے شانِ رزم جذبۂ ایثار کی زمیں !
شاید ہو ختم تیری تگ و دو کا سلسلہ

10