صدائیں دینے والوں کو دعائیں دینے والوں کو
کبھی جھڑکا نہیں کرتے کبھی ٹوکا نہیں کرتے
جنہیں دل میں بسایا ہو جنہیں اپنا بنایا ہو
بچھڑ جائیں تو ان کی یاد کو روکا نہیں کرتے
جو چاہت میں محبت میں سدا مسرور رہتے ہیں
وفا سے باندھ کر خود کو کبھی ہوکا نہیں کرتے
تمہیں جس نے جلایا ہو بہت تم کو رلایا ہو
حسد کی آگ میں جل کر انہیں سوچا نہیں کرتے
جو راضی ہوں رضاؤں میں محبت کی فضاؤں میں
وہ چاہت کے جہانوں میں کبھی دھوکا نہیں کرتے
کسی کو دوست کہہ کہہ کر کسی کو یار کہہ کہہ کر
بدل کر بھیس دشمن کا کبھی ٹھوکا نہیں کرتے

0
100