ستاروں سے آگے کی باتیں کریں ہم
اسی کام میں صرف شامیں کریں ہم
بدل دے دلوں کی جو حالت ہماری
کسی سے تو یوں چار آنکھیں کریں ہم
زمانے کے غم بھی مٹا کر جو رکھ دیں
کوئی یاد ایسی بھی یادیں کریں ہم
کہ دن بھی ہمارے ہوں اعلی و ارفع
عجب طرز سے شب کو باتیں کریں ہم
یہ راتیں ہماری جدا ہوں جہاں سے
عبادت میں کچھ وقف راتیں کریں ہم

0
34