ںعت شریف
اے مصطفیٰ، شاۂ حرم، آقا کرم آقا کرم
سركار ہو نظرِ كرم، آقا كرم آقا كرم
بے انتہا الفت محبت ہے خدا کو آپ سے
اس پیار ہی کی ہے قسم، آقا کرم آقا کرم
باری تعالیٰ نے دیا رحمت لقب قرآن میں
اے دافعِ رنج و الم، آقا کرم آقا کرم
ابنِ خلیلُ اللہ کے، عمران و ہاشم کے لئے
ہوں دور سب امّت كے غم، آقا کرم آقا کرم
حسنین کا اور فاطمہ کا اور علی کا واسطہ
ہر جا بجا رکھنا بھرم، آقا کرم آقا کرم
جل رہا ہے کب سے سینہ اب تو آقا آیئے
رکھیئے سینے پر قدم، آقا کرم آقا کرم
مل ہی نہیں سکتا خدا سے آپ سے جو نہ ملا
دیدار کے طالب ہیں ہم، آقا کرم آقا کرم
دیدار کی حسرت میں آقا آپ ہی کی یاد میں
شاہا عطا چشمانِ نم، آقا کرم آقا کرم
سرکار یہ ادنیٰ ذکیؔ بھی ہے گدا دربار کا
ہو ظرف میں زائد نہ کم، آقا کرم آقا کرم
حقیر فقیر، خاکِ کفِ نعلینِ پیر
پروفیسر ذکیؔ شطاری
نظام آباد

125