پرتو جمالِ جاں کا کیسا ہے دیکھ لو |
دل اس کی دید کا ہی پیاسہ ہے دیکھ لو |
کرتی ثنا نبی کی یہ کائنات ہے |
چرچہ دہر میں ان کا اونچا ہے دیکھ لو |
یہ مُصطفیٰ کے در پر نُوری ہجوم ہے |
نوری نبی کے در کا بردہ ہے دیکھ لو |
شہرِ نبی کی اعلیٰ شہروں میں شان ہے |
جو خلد کا زمیں پر نقشہ ہے دیکھ لو |
تخلیق ربِ قادر ساری ہیں نعمتیں |
میرا کریم ان کا داتا ہے دیکھ لو |
سب آن بان شانیں ان پر نثار ہیں |
رکھا خدا نے سودا سستا ہے دیکھ لو |
مولا نے کل سجایا منظر حیات کا |
محمود اس میں دلبر پیارا ہے دیکھ لو |
معلومات