ہر پھول کی مہک میں ترا ہی جمال ہے
سبزے کی ہر کرن میں تو تیرا کمال ہے
تُو نے دیا ہے ہم کو زمیں اور آسماں
ہر سمت روشنی میں ترا ہی جلال ہے
دنیا کے رنگ و بو میں ہیں تیری نشانیاں
ہر چیز میں عیاں ہے ، ترا ہی کمال ہے
ہم بندگی کا حق تو ادا بھی نہ کر سکے
تیری عطا کا لطف ہمیشہ بحال ہے
واحد ہے زات تیری عبادت کے واسطے
ربِ کریم ہے تو ،ترا ہی جلال ہے

0
8