| زندگی اک سراب ہو جیسے |
| ادھ کھلی اک کتاب ہو جیسے |
| ایک مشکل سوال ہو جس میں |
| اور غائب جواب ہو جیسے! |
| نہ حقیقت کا علم ہے تم کو |
| اور کچھ بھی پتا نہیں مجھ کو |
| کون ہوں میں، کہاں سے آیا ہوں؟ |
| مر کے جانا مجھے کہاں ہوگا؟ |
| اب میں ہوں بھی کہ اب نہیں بھی ہوں؟ |
| خواب ہے، یا کوئی حقیقت ہے؟ |
| اور حقیقت کی کیا حقیقت ہے؟ |
| اب حقیقت بھی خواب لگتی ہے |
| خواب، گویا کوئی حقیقت ہو! |
معلومات