لاکھوں درود ان پر بے حد سلام ہیں
توفیق جس کی دینا مولا کے کام ہیں
کب کرم ہو گا حادی در پر بلائیں گے
اب لے کے جھولی خالی حاضر غلام ہیں
قربان آل پر ہیں آقا نثار یہ
دل جان آبرو بھی لائے تمام ہیں
شیطان و نفس مل کر میرے حریف ہیں
اور آئے اب مقابل ان کے نظام ہیں
دامن ہے میرا خالی پلے میں کچھ نہیں
اس عقل کے بھی گھوڑے اب لگتے خام ہیں
وہ جانِ دو سریٰ ہیں آقا جہان کے
اور آلِ مصطفیٰ پر صدقے حرام ہیں
شانِ نبی ہے ثابت رب کی کتاب سے
محمود شان والے ان کے غلام ہیں

39