ارضِ طیبہ کی شان و عظمت ہے |
اس میں پیارے نبی کی تربت ہے |
رحمتیں خاص رب کی رہتی ہیں |
زرہ زرہ میں یاں کے برکت ہے |
نوری ستر ہزار صبح وشام |
آتے ہیں کام ان کا مدحت ہے |
ہر قدم رکھنا ہے قرینے سے |
ہے یہ ہی در جو جاء حشمت ہے |
لالہ و یاسمیں گلاب ہی کیا |
پیارے ہر گل میں تیری نگہت ہے |
وہ ہے مومن کہ جس کو یاد رہے |
سب سے پہلے تمھاری حرمت ہے |
جاں کنی وقت ہے کٹھن مولا |
اس میں ہیبت ہے اور وحشت ہے |
پاس اس وقت مولا آ جانا |
مجھ کو پیارے تری ضرورت ہے |
قبر میں ہو گئے سوال آساں |
ترے آنے سے ساری راحت ہے |
بولے مجھ سے فرشتے اے ذیشان |
سوجا اب چین سے تو رخصت ہے |
معلومات