چاند دیکھا ستارے دیکھے |
خوب صورت نظارے دیکھے |
بیچ دریا میں ہم نے اکثر |
چھوڑ جاتے سہارے دیکھے |
موجِ غم کی لپٹ میں آکر |
جلتے ،دریا ، کنارے دیکھے |
عشق کی رہ میں ہوتے رسوا |
ماں کے اکثر دُلارے دیکھے |
اپنے آنگن پہ بادلوں کے |
برق پاشی اشارے دیکھے |
اتنی مرشد عمر نہیں ہے |
جتنے ہم نے خسارے دیکھے |
دل کی بستی میں ہم نے ساغر |
جلتے بجھتے شرارے دیکھے |
معلومات