سُن...
میری بنجر زمینوں میں
محبت
اُگنے لگی ہے
کُچھ ہی دنوں میں
پک جائے گی
لیکن
میرے بازوؤں میں
بے جانی کے وساوسے
سرسراتے ہیں
میری بنجر زمیں پہ
بڑی مُدت بعد
معجزہ اُترا ہے
تیری چاھت کی ننھی کونپل
میرے سینے کی زمین کا
سر پھاڑ کر
پُوری وحشت سے اُگ آئی ہے
اسے گل جانے دُوں؟؟
محبت مر جانے دوں؟؟
فیصل ملک!!!

155