ہستی کی ابتدا ہیں میرے نبی نبی |
کن کی بنے وجہ ہیں میرے نبی نبی |
رب کے حبیبِ آقا ہستی کی شان وہ |
مولا کے مصطفیٰ ہیں میرے نبی نبی |
آمد سے دلربا کی یثرب ہے شہرِ نور |
کیا صاحبِ عطا ہیں میرے نبی نبی |
آنکھوں میں نور ہمدم ان کے لعاب سے |
چارہء لا دوا ہیں میرے نبی نبی |
کب ہیں دلِ حزیں سے میرے نبی جدا |
ہر من کی ہی صدا ہیں میرے نبی نبی |
مامن تمام دکھ کی بطحا کی دھول ہے |
ہر درد کی شفا ہیں میرے نبی نبی |
قدموں پہ دلربا کے دل جاں نثار ہیں |
میرا بھی آسرا ہیں میرے نبی نبی |
محمود پر بھی چشمِ شفقت سخی کی ہو |
میرا جو مدعا ہیں میرے نبی نبی |
معلومات