ساقی شراب لا لا ساقی شراب لا
تھوڑی سی پی پلا لا ساقی شراب لا
پیمانہ آج شب تُو خالی نہ ہونے دے
دوں گا تُجھے دُعا لا ساقی شراب لا
کل شب تھے میکدے میں حیران رند سب
جب شیخ نے کہا لا ساقی شراب لا
میرا علاجِ غم بس ہے پاس تیرے ہی
لا رند کی دوا لا ساقی شراب لا
رہنے دے پاپ پُن کے شائم تُو فلسفے
ناصح کو بھول جا لا ساقی شراب لا

97