تمھیں تھی محبت کسی سے نہ کہنا
یہ جھو ٹی حقیقت کسی سے نہ کہنا
گزاری ہے کیوں تلخ کا می میں ہم نے
تھی اس میں حلاوت کسی سے نہ کہنا
رچا کر محبت کا یوں ڈھونگ سب سے
ملی تم کو شہرت کسی سے نہ کہنا
بھلا دینا وعدے قسم توڑ دینا
یہی ہے محبت کسی سے نہ کہنا
کہوں گا جہاں سے نبھا نا سکا میں
ہوئی تم سے غفلت کسی سے نہ کہنا
غموں سے ہے کیوں دوستی تیری سید
ہے اس میں نزاکت کسی سے نہ کہنا

0
4