| بزمِ کونین میں چار سو آپ ہیں |
| لمحہ لمحہ مرے رو برو آپ ہیں |
| ایک بے دل کے دل میں جو ظاہر ہوئی |
| میرے آقا وہی آرزو آپ ہیں |
| حسن والوں کو اقرار کرتے بنی |
| سارے دارین میں خوبرو آپ ہیں |
| کارواں سب مدینے کی جانب چلے |
| ہر مسافر کی بس جستجو آپ ہیں |
| مدحتِ مصطفی میرا ایمان ہے |
| امر کا محورِ گفتگو آپ ہیں |
معلومات